اثاثے چھپانے پر ڈپٹی میئر ساہیوال نااہل

31 جنوری 2018

ساہیوال (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اثاثے چھپانے پر الیکشن ٹربیونل ساہیوال ڈویژن نے ڈپٹی میئر ساہیوال کو نااہل قرار دیدیا۔ ساہیوال میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی کے خلاف اثاثے نہ ظاہر کرنے کی پٹیشن الیکشن ٹربیونل ساہیوال ڈویژنل کے پاس زیرسماعت تھی جس پر گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد رانا زاہد محمود جج الیکشن ٹربیونل ساہیوال ڈویژن نے ان کو نااہل قرار دے دیا۔