مغربی کنارا اسرائیلی فوج کی فائرنگ 16 سالہ فلسطینی شہید

31 جنوری 2018

غزہ (اے ایف پی/ نیوز ایجنسیاں) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ فلسطینی لڑکے ابو نیام کو شہید کر دیا۔ ترجمان نے الزام لگایا نوجوان ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے اور اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ فائرنگ سے پیدا ہونیوالے تنازعہ کے 6 ماہ بعد اسرائیل نے اردن میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔فلسطینی حکام نے کہا ہے جب تک ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیتے۔ امریکہ سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ پی ایل او کے سیکرٹری جنرل صائب ارکات نے کہا امریکہ ایک نام نہاد کانفرنس کرانا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے قائم ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(اونروا) نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اونروا نے امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی امداد کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ ڈائریکٹر آپریشنز میٹس شمالی نے کہا امریکی اقدام غیر قانونی ہے۔