کویتی پارلیمنٹ نے 16.7 بلین ڈالرز خسارے کے بجٹ کی منظوری دے دی

31 جنوری 2018

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کی پارلیمنٹ نے2018-19 کے نئے مالی سال کے لئے بجٹ کی منظور ی دیدی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے خسارے کا اندازہ 16.7 بلین امریکی ڈالرز کے برابر لگایا گیا ہے۔ اوپیک کے اس رْکن ملک کا یہ خسارہ مجموعی بجٹ کا 13.5 فیصد بنتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نائف الحاجرف نے صحافیوں کو بتایا کہ خسارے سے نمٹنے کے لئے ریاستی فنڈز کے استعمال کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی قرض فراہم کرنے والے اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔