شامی علاقے منج سے فوج نہیں نکالیں گے: امریکہ‘ ترکی کا مطالبہ مسترد

31 جنوری 2018

واشنگٹن (آن لائن + این این آئی) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شامی علاقے منبج کے نزدیک ہی واقع ایک فوجی اڈے پر تعینات اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں نکالے گی، ترکی متعدد مرتبہ اصرار کر چکا ہے شمالی شام کے کہ اس علاقے سے امریکی فوجیوں کو انخلا جلد ہو جانا چاہئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منبج سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ شام میں روس اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اشٹیفان ڈے مستورا اْس دستور ساز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔