بریگزٹ ڈیل سے برطانیہ میں صنعتوں کو نقصان ہو گا: رپورٹ

31 جنوری 2018

لندن (آئی این پی) بریگزٹ کے نتیجے میں برطانوی صنعتوں کو نقصان پہنچے گا، یورپی یونین کے ساتھ اچھی ڈیل نہ کی گئی تو آئندہ پندرہ برسوں میں برطانوی ترقی میں آٹھ فیصد کی کمی واقع ہو گی۔ لندن حکومت کے لیے تیارہ کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بریگزٹ کے نتیجے میں برطانیہ کی تمام صنعتوں کو نقصان ہی ہوگا۔ اگر بریگزٹ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ اچھی ڈیل نہ کی گئی تو آئندہ پندرہ برسوں میں برطانوی ترقی میں آٹھ فیصد کی کمی واقع ہو گی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں کہ وہ بریگزٹ ڈیل میں برطانوی مفادات کے تحفظ میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔