کولمبیا میں امن مذاکرات معطل باغی پہلے کارروائیاں بند کریں: صدر

31 جنوری 2018

کولمبیا (آئی این پی ) کولمبیا حکومت اور علیحدگی پسند گروہ نیشنل لبریشن آرمی کے مابین امن مذاکرات کا نیا دور معطل کر دیا گیا ۔ ویک اینڈ پر ہونے والے ایک حملے کے بعد صدر نے اس مذاکراتی عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ مذاکرات سے قبل باغیوں کو اپنی کارروائیوں کو مکمل طور پر ترک کرنا ہو گا۔