پنجاب کالج آف کامرس کے کانووکےشن کا انعقاد:300 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
ےونےورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے ذیلی کالج پنجاب کالج آف کامرس کے اےم کام اور اےسوسی اےٹ ڈگری پروگرام کے گریجوایٹس کے کانووکےشن کی تقرےب مقامی ہوٹل مےں کی گئی ۔صوبائی وزےر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر چےئر مےن پنجاب گروپ آف کالجز مےاں عامر محمود ، پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفر اللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سہیل افضل اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور آغا طاہر اعجازبھی موجود تھے۔ چیئر مین میاں عامر محمود نے 2013-14کے ایم کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے 300طلبہ کو ڈگریوں ، میڈلز سے نوازا۔ 17پوزیشن ہولڈرز طلباﺅ طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے ہم وقت کے تقاضوں کے پیش نظر اپنی ترجیحات میں تبدیلی لائیں جامعات اور دیگر اداروں میں سائنسی تحقیق کے رجحان کو فروغ دیں اس ضمن میں پنجاب گروپ آف کالجز بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے اورتعلیم کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کہا کہ یوسی پی اور پنجاب گروپ آف کالجزمیں طلبہ کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں ۔