ملک میں مذہبی و سیاسی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں: ساجد میر

31 جنوری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر مذہبی امور واوقاف سیدزعیم حسین قادری نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر 106 راوی روڈ کادورہ کیا اور مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ملک میں مذہبی اور سیاسی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ختم نبوت کا قانون پہلے سے زیادہ مضبوط اور موثر بنایا جا چکاہے۔ لہٰذا اس قانون کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ زعیم قادری نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر ہمارے بزرگ ہیں۔ میں ان کی زیارت کے لیے حاضر ہوا تھا۔