ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان کی گریڈ 20 میں ترقی‘2 افسروں کے تقرر و تبادلے

31 جنوری 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی، ملک مبشراحمد خان شاندار تعلیمی کیرئیر کے ساتھ ساتھ محکمہ جیل میں بھی اعلی قابلیت کے حامل افسر اور بہترین منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دریں اثناء ضیا اللہ خان ملک اے ڈی سی کوارڈنیشن سرگودھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا ‘ نعیم اقبال تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوارڈنیشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔