میاں صادق جلال کو گریڈ 21 میں کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

31 جنوری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے میاں صادق جلال ڈی آئی جی ٹریننگ ساہیوال کو گریڈ 21 میں کورس میں شرکت کیلئے روک دیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق ان کے سینئر آفیسر کوکب ندیم وڑائچ جو ممبر سی ایم آئی ٹی ہیں‘ ان کا نام پہلے تھا‘ تاہم حکومت پنجاب نے ان کو کورس پر نہیں بھجوایا ہے کیونکہ ان کے پاس بعض اہم کیس تھے‘ تاہم جونیئر افسر کو کورس پر نہیں بھجوایا جا سکتا‘ تاہم اس بارے میں ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر نے صادق جلال ڈی آئی جی کو کورس پر جانے سے روکا ہے۔