لاہور ڈویلپمنٹ پیکج سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں سے عوام کو ریلیف ملے گا: عبداللہ خان
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر ایکسین واسا، ڈائریکٹر واسا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امجد چوہدری بھی ہمراہ تھے۔