ڈاکٹر اجمل خان نیازی کے پھوپھا زاد بھائی ایوب خان نیازی انتقال کر گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی (ستارۂ امتیاز) کے پھوپھا زاد بھائی ممتاز ماہر تعلیم محمد ایوب خان نیازی 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں موسیٰ خیل قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ موسیٰ خیل میانوالی میں کل رسم قل ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ صدر ممنون حسین‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘ ملک ریاض حسین‘ میاں نوازشریف‘ شہبازشریف‘ رفیق رجوانہ‘ سراج الحق‘ لیاقت بلوچ‘ میاں مقصود‘ آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری‘ طاہرالقادری‘ مولانا فضل الرحمن‘ حافظ حسین احمد‘ احسن اقبال‘ رانا تنویر حسین‘ رانا عامر رحمن محمود‘ مجیب الرحمن شامی‘ سعید آسی‘ ضیاشاہد‘ محمد فاروق چوہان‘ علامہ عبدالستار عاصم‘ پروفیسر محمد فاروق عزمی کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ کی شخصیات نے ڈاکٹر اجمل خان نیازی سے اظہارافسوس اور مرحوم کی علمی‘ ادبی‘ تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔