گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی عیادت کی
لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ ،سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکند رحیات بوسن کی عیادت کی جو کہ علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سکندر حیات بوسن کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ۔