الطاف حسن قریشی کی کتاب جنگ ستمبر کی یادیں شائع ہوگئی
لاہور( خبر نگار) اردو ڈائجسٹ کے مدیر معروف صحافی ، دانشور الطاف حسن قریشی کی کتاب ’’جنگ ستمبر کی یادیں‘‘ شائع ہوگئی، فرخ سہیل گوئندی کے زیر اہتمام کتاب کی اشاعت کا انتظام جمہوری پبلیکیشنر نے کیا۔ کتاب کو ایقان حسن قریشی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب 374 صفحات پر مشتمل ہے، جبکہ سرورق بھی خوبصورت ہے، کتاب میں جنگ 65ء کے واقعات اور حالات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔