وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

31 جنوری 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج (بدھ کو) ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہ خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس سے قبل 10 جنوری کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سردار عبد المجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دی۔