نوسرباز نے جعلی سونے کے سکے فروخت کرکے شہری کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا

31 جنوری 2018

خانیوال (خبرنگار )نواحی گائوں91/10Rکے رہائشی محمدنواز نے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہاکہ محمدمنیر نے مجھے فون کرکے کہاکہ میرے پاس سونے کے سکے ہیں جو کہ میں آپ کو سستے داموں فروخت کرسکتا ہوں میں اس کی چکنی چیڑی باتوںص میں آگیا نوسرباز نے مجھے چند سکے دیئے جو کہ میں نے سنار کو چیک کروائے تو وہ اصلی نکلے میں نے نوسرباز سے 4لاکھ 50ہزارروپے میں ایک کلو سونے کے سکوں کا سودہ کرلیا سکے لے کر جب میں گھر آیاتو سکے تانبے کے نکلے محمدمنیر نے میرے ساتھ نوسربازی کرکے سخت زیادتی کی ہے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔