سینٹ انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے: جسٹس سردار رضا

31 جنوری 2018

اسلام آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سینٹ انتخابات ترجیحی ووٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں جس کی گنتی کا طریقہ کار مشکل اور توجہ طلب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے کمشن کے افسران کی تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ورکشاپ میں چاروں صوبوں اور وفاق سے الیکشن کمشن کے 45 افسر شرکت کررہے ہیں۔