ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد میں نیلامی

31 جنوری 2018

ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم انٹیلی جسٹس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی نیلامی ایک کروڑ 40 لاکھ 3 ہزار روپے میں ہوئی۔ 7 گاڑیاں اور متفرق سامان نیلام ہوا۔ نیلامی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر خیال محمد نے کی۔ کسٹم آکشنر محمد اکرم اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ناصر ملک نے معاونت کی۔