دو گھروں سے 13 لاکھ سے زائد کے زیورات ، نقدی و سامان چوری

31 جنوری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ، تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی میں دوڈاکوئوں نے ریحان سے موبائل فون چھین لیا ، فیصل کاٹیج کے رہائشی عمران نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے گیارہ لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرلی ہے ۔ کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد ارسلان کا موبائل فون ، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں حامد کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد مبین کی دکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا شمس آباد کالونی کے رہائشی عمیر نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ وہ شاپنگ کرنے کے بعد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ پٹھان مارکیٹ سے رکشہ میں بیٹھا تو ایک عورت نے قریب آکر اس کی ہمشیرہ کا موبائل فون جیب سے نکال لیا وہ ایک موٹرسائیکل سوار کے ساتھ فرار ہونے لگی تو اسے لوگوں کی مدد سے قابو کرلیا گیا ملزمہ نے اپنا نام عائشہ بتایا جبکہ اس کا ساتھی آکاش موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے ملزمہ سے موبائل فون برآمد کرلیا ہے ۔