ضلعی پولیس میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی، امیدواروں کا ٹیسٹ کل ہوگا
ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلعی پولیس نے درجہ چہارم کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 6 پیشوں سے تعلق رکھنے والے 370 امیدواروں کا ٹسٹ یکم فروری کو صبح 7 بجے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج قاسم پور کالونی ملتان میں ہوگا۔ مہارت ٹیسٹ ایک دن میں مکمل کیا جائے گا۔