موٹر وے پولیس قومی شاہرات کو مزید محفوظ بنائے گی: ایڈیشنل انسپکٹر غلام رسول
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس چودھری غلام رسول زاہد نے لائن ہیڈ کوارٹر ملتان میں آفیسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے نئے موٹر ویز اور ہائی ویز میں اضافہ ہو رہ اہے جس کی وجہ سے موٹر وے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ رہی ہیں۔ دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے پولیس قومی شاہرات کو مزید محفوظ بنائے گی اور بہت جلد نئی بھرتی سے ہزاروں افراد کو بھرتی کیا جائے گا تمام آفیسران اور جوان روڈ پر سفر کرنے والے عوام الناس کو بوقت ضرورت بروقت مدد فراہم کریں اور شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔