مقامی صحافی سے ڈولفن فورس کا ناروا رویہ‘ تھانے میں بٹھائے رکھا‘ ساتھیوں کی مذمت‘ کارروائی کا مطالبہ ،سی پی او کا نوٹس،انکوائری کا حکم

31 جنوری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) صحافی برادری نے مقامی صحافی فرخ نذیر کے ساتھ ڈولفن فورس کی طرف سے نامناسب رویہ اختیار کرنے اور تھانے میں بٹھائے رکھنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ کارروائی نہ ہونے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ ڈولفن فورس اورمقامی اخبار کے سب ایڈیٹر کے درمیان ہونے والا معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان سیف اﷲ خٹک کو انکوائری کر کے فوری رپورٹ کرنے کاحکم دیا ہے۔