ہائیکورٹ کا ویکسینیٹرز کو سرکاری موٹر سائیکل کا پٹرول ڈیزل بند کرنے کا معاملہ حل کرنے کا حکم

31 جنوری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ویکسینیٹرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لودھراں اور سیکریٹری فنانس پنجاب کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز کو استعمال ہونے والی سرکاری موٹر سائیکلز کا پٹرول اور دیگر الاؤنس بند کرنے کا معاملہ30 روزکے اندر حل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز محمد خالد سمیت 56 ملازمین نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کی جانب سے ویکسینیٹرز کو موٹر سائیکلز دی گئی ہیں۔ لیکن جولائی 2017 سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس نے ویکسینیٹرز کا فیول اور دیگر الاونس بند کر دیا ہے۔نیزویکسینیٹرز کا فیول الاونس بند ہونے سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اس لئیڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لودھراں کے ویکسینیٹرز کا فیول الاونس بحال کیا جائے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...