کم عمری کی وجہ سے بچوں کو دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں کے حوالے کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کم عمری کی وجہ سے بچوں کو دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔فاضل عدالت میں دہلی گیٹ کے رہائشی شہری ساجد نے دو بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی ہے اس لئے میرے بچے مجھے دلائے جائیں۔عدالت کے حکم پر شہری کی سابقہ بیوی ساجدہ کی جانب سے بچے پیش کئے گئے کہ بچوں کی عمر کم ہے والد پرورش نہیں کر سکتے کیونکہ بیٹے منیب کی عمر 3 سال ہے بچی ماہ نور کی عمر 5 سال ہے۔