سکول میں گھسنے اور سٹاف سے بدتمیزی پرچار افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (خبر نگار خصوصی) زکریا پولیس نے سکول میں گھسنے اور سٹاف کو گالیاں دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق نجی سکول کی پرنسپل سحر فاروق نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ انیس جنوری کو چھٹی کے وقت ایک شخص بچی عائشہ کو لینے آیا جس کو گارڈ نہ پہنچانتے تھے بچی کے گھر رباطہ کیا گیا تو تھوڑی دیر بعد ناصر اور اس کے تین نامعلوم ساتھی آگئے وہ زبردستی اندر گھس گئے سٹاف کو گالیاں دیں اور فرار ہو گئے ۔