سعودی عرب جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

31 جنوری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے سعودی عرب ریاض جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا پائلٹ نے ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی۔ ائر بلیو کی پرواز نمبر227 PA - نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس سے پرندہ ٹکرا گیا پائلٹ نے مہارت سے طیارہ بحفاظت واپس اتار لیا طیارے میں سوار مسافر مکمل محفوظ رہے۔