سرکاری کھال مسمار کرنے سے روکنے پر با اثر افراد نے اہل علاقہ کیخلاف چوری کا پرچہ کرادیا

31 جنوری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) سرکاری کھال گرانے سے روکنے پر با اثر افراد نے علاقے کے لوگوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروادیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ 2 روز قبل نواب پور روڈ پر سرکاری کھال مٹی ڈال کر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو علاقے کے لوگ اکٹھے ہو گئے ۔ انہوں نے گلگشت پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھال بند کرنے سے روک دیا ۔ بعد میں علاقے کے با اثر افراد کے دبائو پر پولیس نے علاقے کے لوگوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر وا دیا ۔ دریں اثناء رجوانہ روڈ کے رہائشی شعیب رسول نے گلگشت پولیس کو درخواست دی ہے کہ ملزمان عمران ، عبداللہ ، فیصل اور لیاقت زبردستی اس کی نرسری میں داخل ہوئے اور ااسے زدوکوب کیا اور اسے سے زبردستی 2 لاکھ32 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔