مسافر ٹرینوں کے موسم گرما کے نظام الاوقات بارے اجلاس ، تمام ڈویژنز کے افسران نے تجاویز دیں

31 جنوری 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر میں مسافر ٹرینوں کیلئے موسم گرما کے نظام الاوقات ترتیب دینے کیلئے منعقدہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کے ڈویژنل مکینیکل انجینئرز ، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام ڈویژنوں کے نمائندہ افسروں نے اپنے اپنے ڈویژنوں کی بند ٹرینوں کی بحالی اور موجودہ ٹرینوں کے نئے سٹیشنوں پر سٹاپ مقرر کرنے یا ختم کرنے بارے تجاویز پیش کیں ۔