فیصل آباد : برتنوں سے لوڈ ٹرک سے 211 کلو چرس، 5 کلو افیون برآمد

31 جنوری 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے چھاپہ مار کر 211 کلو چرس اور 5 کلو افیون برآمد کرلی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان برتنوں سے لوڈ ٹرک میں منشیات چھپا کر لے جا رہے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اطلاع ملنے پر شیخوپورہ روڈپر کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کرلیا۔ ملزمان ارشد علی اور محمد جلیس کا تعلق شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے۔