ٹینکر چوری‘ لاکھوں کا فرنس آئل نکال لیا

31 جنوری 2018

کوٹ ادو(خبر نگار) تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں کراچی سے پی ایس او لعل میر ڈپو کیلئے آئل ٹینکر نمبری40لیٹر فرنس آئل لیکر آیا اور ڈرائیور محمد رفیق کھگہ آئل ٹینکر سندیلہ چوک پر پارک کرکے ڈرائیور گھر چلا گیاصبح آیا تو فرنس سے لوڈ ٹینکر غائب تھا جسے تیل چور گروہ رفیق بھٹی ‘محمد خالد گورمانی3نامعلوم کے ہمراہ ٹینکر لیکر فرارہوگئے اور تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں آئل ٹینکر کی سیلیں توڑ کر 8ہزار لیٹر تیل چوری کرکے ٹینکر چھوڑ کر فرارہوگئے‘پولیس محمود کوٹ نے آئل ٹینکر قبضہ میں لیکر تیل چور گروہ کے رفیق بھٹی‘خالد گورمانی3نامعلوم کے خلاف کیرج منیجر عبدالعزیز چن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے‘تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی رمضان اسڑ کی بیوی رضیہ بی بی اپنے شوہر رمضان اور بیٹے دلاور کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ نذیر بی بی کے گھر اپنے بیٹے کیلئے اسکی بیٹی کا رشتہ لینے گئی بہن نذیر بی بی کے انکار پر رضیہ طیش میں آگئی اور خاوند رمضان اور بیٹے دلاور کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ رضیہ بی بی نے بہن نذیر بی بی کے بازو کو دانتوں سے کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہوگئی‘پولیس سنانواں نے نذیر بی بی کی مدعیت میں ہمشیرہ رضیہ بہنوئی رمضان اور بھانجے دلاور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ ٹاہلی والا کے اعجاز احمد چانڈیہ سے لاہور کے رہائشی رشید میو نے مکان خریدنے کیلئے 11لاکھ ادھار لئے اور بدلے میں جعلی چیک تھمادیا‘پولیس کوٹ ادو نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ذبیح اللہ راجپوت کو گرفتارکرکے ا س کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرکے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا‘پولیس سرکل کوٹ ادو نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے۔