بھارت میں سفاکی، درندگی کی انتہا، 8ماہ کی بچی سے جنسی زیادتی‘ کزن گرفتار

31 جنوری 2018

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ہولناکی، سفاکی، درندگی کی انتہا ہوگئی ، آٹھ ماہ کی بچی کو اس کے کزن نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس نے بچی کے 28سالہ کزن کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی کی خواتین کمشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے ہسپتال میں بچی کی عیادت کے بعد کہا ہے کہ بچی کو خوفناک زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پر دہلی کے شہری کیسے سوسکتے ہیں جہاں معصوم کو درندگی کا نشانہ بنادیا گیاہے۔