ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر مسافروں اور بیوپاریوں سے لوٹ مار

31 جنوری 2018

سرائے سدھو(نامہ نگار) اعلیٰ الصبح سرائے سدھو کے نواح میں ملتان جھنگ روڈ پر واقع بستی ملانہ کر قریب پانچ مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر لوٹنا شروع کر دیا گاڑیوں کو روک کر گن پوئنٹ پر مسافرون سے نقدی اور خواتین سے زیورات چھین لئے جبکہ سبزی منڈی کبیروالا کو جانے والے بیوپاریوں کو بھی نہ بخشا اور انسے بھی نقد رقم لوٹ کر سفید رنگ کی کار میں فرار ہوگئے پولیس تھانہ سرائے سدھو بار بار کال کرنے کے باوجود موقع واردات پر نہ پہنچی بعد ازاں صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سرائے سدھو نے کہا کہ یہ علاقہ میری حدود میں نہ ہے ۔