اشتہاری کی مدد کرنے پر سہولت کار کے خلاف مقدمہ

31 جنوری 2018

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)پولیس کو اطلاع ملی کہ قذافی کالونی کے رہائشی نور احمد نے پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دے رکھی ہے جس پر پولیس نے مطلوبہ مکان پر چھاپہ مارا تو سہولت کار ملزم نور محمد نے اشتہاری مجرم کو موقع سے فرارکروادیا جس پر پولیس نے سہولت کار نور محمد کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔