8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

31 جنوری 2018

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار) خان بیلہ کے وقاص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری 8سالہ بھانجی دعا دوسرے ماموں کے گھر جارہی تھی کہ راستہ میں فرقان نامی نوجوان نے اسے دبوچ لیا اور قریبی بھانہ میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔بچی کے شورواویلہ پر اہل علاقہ جمع ہوگئے ۔ مدعی کی درخواست پر پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور اسے گرفتار کرلیا ہے۔