سرکاری سولنگ کی اینٹیں چوری کرنے پر زمیندار کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

31 جنوری 2018

ٹاٹے پور (نامہ نگار) نواحی علاقہ ریاض آباد سٹیشن موضع لوٹھڑ بخاری سٹریٹ کے رہائشی سید یٰسین بخاری و دیگر اہل محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی زمیندار حق نواز ڈھڈی نے ہماری گلی کی سرکاری سولنگ کی اینٹیں اکھاڑ کر چوری کر کے لے گیا ہے اس کے علاوہ گلی کی کئی فٹ زمین کو اپنے ملحقہ رقبہ کے ساتھ ملالیا ہے ۔ قریبی قبرستان کی زمین پر پانی کا نالہ بنالیا ہے ۔ جبکہ کھدائی کرکے واپڈا کا سرکاری پول بھی توڑ دیا ہے جس سے سٹے اسپورٹ اور برقی تاریں بھی ٹوٹ گئی ہیں وہ بھی چوری کر کے گھر لے جانا چاہتا تھا بڑی مشکل سے اہل محلہ نے تاریں لیکر انہیں بچایا ۔ پول گرنے سے کئی گھروں کی بجلی سپلائی بند ہو چکی ہے ۔ علاوہ ازیں اہل محلہ اسحاق اکبر ، ابراہیم اکبر ، منظور احمد ، پنوں خان وغیرہ کے مکانوں کے ساتھ عقب میں کھدائی کر کے اپنے رقبہ سے پانی چھوڑ دیا جس سے مکانات کی بنیادوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور ہم نے چھتوں کے نیچے سپورٹیں دے کر رہ رہے ہیں روکنے پر زمیندار اپنے بیٹے اور بیوی سمیت ہم سے آئے روز بدمعاشی اور لڑائی جھگڑے کرتا ہے اور ہمیں جان سے مارنے ، مکانات پر قبضہ کرنے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے گزشتہ روز بھی مذکورہ زمیندار حق نواز نے سولنگ کی اینٹیں چرائی تو اہل محلہ نے روکنا چاہا تو زمیندار اور س کا بیٹے اور اس کی بیوی نے اہل محلہ سے لڑنا جھگڑنا شروع کر دیا جس پر 15 کو اطلاع دی گئی جس پر تھانہ قادر پور راں پولیس کے قائمقام ایس ایچ او بشیر احمد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کے آنے پر زمیندار موقع سے فرار ہو گیا اہل محلہ نے مقامی زمیندار اور اس کے بیٹے کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے ۔ اہل محلہ اور شہریوں نے مقامی زمیندار حق نواز ڈھڈی کے ظالمانہ رویہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی سی ، سی پی او ملتان ، ارباب اختیار اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔