ٹوکہ مشین کی موٹر چوری کر کے بیچنے والے گرفتار
ماچھیوال (نامہ نگار) نواحی گائوں 164ای بی عرف15 کے رہائشی سعید گجر نے تھانہ ماچھیوال کو دی گئی درخواست میں کہا کہ گزشتہ روز ان کی ٹوکہ مشین کی موٹر چوری ہو گئی تھی پڑتال کی تو پتہ چلا کہ گائوں کے رہائشی اکبر بگا اور محبوب ولد اسرائیل نے موٹر چرا کر کہیں فروخت کر دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ماچھیوال پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر بھی برآمد کر لی اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔