گریڈ20 کے5 افسروں کا تبادلہ‘ عظمت علی رانجھا کو اضافی چارج بھی دے دیاگیا

31 جنوری 2018

اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ افسر عظمت علی رانجھا کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر کے ساتھ فوری طور پر تین ماہ کیلئے ڈی جی سول سروس اکیڈیمی کا بھی اضافی چارج دے دیا گیاہے، وزارت کیڈکے تحت سی ڈی اے میںخدمات دینے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اٹھارہ کے افسرکیپٹن (ر) شہباز طاہر ندیم کی خدمات سیکشن ٹین کے تحت وزارت پیٹرولیم کے سپردکر دی ہیںجہاںانھیںڈپٹی سیکرٹری لگایا گیا ہے اور ایف آئی اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اٹھارہ کی صبا ستار کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گریڈ 20 کے 5 افسروں نے تبادلہ کے بعد اپنے نئے مقام تعیناتی پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان میں ڈاکٹر محمد نعیم ‘سیف اﷲ خان‘محمد سعید خان جدون‘ محمد یعقوب ماکو شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر محمد احمد 30 مارچ کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جبکہ گریڈ 17 کے 40 افسروں کے تربیتی عمل مکمل ہونے کے بعد ان میں لینڈ ریونیو سروس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔