پانچ ڈاکو ویگن اور کار سواروں سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

31 جنوری 2018

کوٹ اسلام(نامہ نگار)پانچ مسلح موٹرسائیکل سوار نقاب ڈاکو ئوں نے گذشتہ صبح پٹرولنگ پوسٹ باگڑ سرگانہ سے چند گز کے فاصلہ پر ناکہ لگار کر قتالپور سے ملتان جانے ہائی ایس نمبرSW.1533 جس کو ڈرائیور طارق ولد اسلم بدھوآنہ چلا رہا تھا کو روک کر مسافروں سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ لئے اسی اثناء میں آنے والی کار سواروں سے بھی موبائل فون اور نقدی پندرہ ہزار روپے چھین کر ڈاکو کارXLI نمبریLE.8601 پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ڈاکو کافی دیر تک مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس فاصلہ برائے نام ہونے کے باوجود تاخیر سے پہنچی اور کاغذی کارروائی میں مصروف رہی جوکہ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے تھانہ عبدالحکیم پولیس مصروف تفتیش ہے۔