تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے بہن کے اغواء کاروں سے ملی بھگت کر کے مقدمہ خارج کر دیا، انکوائری کرائی جائے: تنویر عباس

31 جنوری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) شجاع آباد کے رہائشی سید تنویر عباس شاہ نے نوائے وقت آفس آ کر بتایا کہ اس کی بہن گل زینت بتول کو ملزمان عامر عرف تیمور، مصباح، مختار مائی وغیرہ نے اغواء کر لیا جس پر تھانہ سٹی شجاع آباد میں درج کرایا گیا پولیس نے ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ موبائل کا ڈیٹا نہیں نکلوایا گیا انہوں نے سی پی او سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی دوبارہ انکوائری کرائی جائے۔