صدر پولیس کے چھاپے،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس واسلحہ برآمد،3ملزم گرفتار
جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) صدر پولیس نے شیدا کو گرفتار کرکے ایک کلو 170گرام چرس، حنیف کو گرفتار کرکے 280گرام چرس، غلام عباس کو گرفتار کرکے 190گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ جبکہ پولیس کے پہنچنے پردو ملزمان الطاف رائفل 8ایم ایم اورفضل رائفل 44 بور پھینک کر فرار ہوگئے۔ صدر پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیئے ہیں۔