دو بچے جھلس گئے ، طالب علم کو کرنٹ لگ کیا

31 جنوری 2018

لودہراں (نامہ نگار)ہسپتال ذرائع کے مطابق آدم واہن مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم 8سالہ ارباز کو مسجد کی موٹر سے کرنٹ لگ گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ لودہراں جلالپور موڑ کا رہائشی اڑھائی سالہ انیس چائے کی پتیلی میں گر گیا۔ موضع کونڈی میں13سالہ زاہد آگ پر پیٹرول ڈالتے ہوئے آگ لگنے سے جھلس گیا۔ مختلف حادثات میں 29افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔