دکان اور گھر کا صفایا کردیا

31 جنوری 2018

کلروالی(نامہ نگار) نامعلوم چوروں نے کلروالی جی ٹی روڈ پر واقع عطا اللہ مبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر پندرہ لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے جبکہ دوسری واردات میں بھی نامعلوم چور قاری عمر فاروق کے گھر کے تالے کاٹ کر یو پی ایس بیٹری اور دیگر سامان لے کر رفوچکر ہوگئے اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پرشدید احتجاج کرتے ہوئے بھرپور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔