جہانیاں ریلوے یارڈ ایریا میں بااثر افراد کا قبضہ سرکاری درخت فروخت کرنے کا انکشاف

31 جنوری 2018

اڈاپل 14 )نامہ نگارچک نمبر 109دس آر اور دیگر ارشد حسین‘ ملک اکرم‘ ملک سجاد‘ اختر حسین‘ الیاس اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گائوں کے قریب ریلوے کی اراضی میں بااثر افراد قبضہ کر کے وہاں کی سرکاری لکڑی اور قیمتی درخت چوری کر کے فروخت کئے جا رہے ہیں اورقبضہ مافیا نے سرکاری ریلوے کی اراضی پر قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کرنا شروع کردی ہے لوگوں نے مزید بتایا کہ انسپکٹر آف ورکس لودھراں کی سرپرستی میں لوگ قبضہ کر رہے ہیں لوگوں نے نے ریلوے کے اعلیٰ احکام کو مطلع کیا مگر کسی نے بھی کوئی نوٹس نہ لیا ہے۔