سابق خاوند کی طرف سے سکول ٹیچر کو دھمکیاں‘ مقدمہ درج

31 جنوری 2018

گگو منڈی( نامہ نگار) سکول ٹیچر خدیجہ بی بی دختر نذیر احمد کی شادی تقریباً11سال قبل مسمی ہارون ولد خدا بخش سکنہ عید گاہ کالونی ملتان سے ہوئی تھی جن کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا لیکن بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہو گئی ۔جس پر خدیجہ بی بی نے بچے کے نان نقطہ کے لیے عدالت میں دعویٰ کیا ہوا تھا جس پر مشتعل ہو کر مبینہ طور پر ملزم محمد ہارون نے خاتون ٹیچر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔