جھوٹے دعوے کرنیوالوں کو عوام پہچان گئے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی: ابراہیم خان
شجاع آباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی شجاع آباد کے نائب صدر ملک فرخ شبیر ،حافظ شعیب چغتائی ،رانا سرفراز ،خواجہ وقاص اسلم ،رائو شکیب الحسن و دیگر کارکنان نے خان ابراہیم خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ابراہیم خان نے کہا کہ اب عوام سمجھ دار ہیں سیاسی جھوٹے دعوے کرنے والوں کو باخوبی جانتے ہیں اس لئے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے شجاع آباد میں پارٹی ورکرز کی محنت کو سراہا اس موقع پر ملک فرخ شبیر نے کہا کہ ہم ابراہیم کی قیادت میں متحد ہیں پارٹی کے لئے دن رات محنت کرتے رہے گے ۔