تھانہ شاہ جمال کی حدود میں وارداتیں عروج پر، پولیس بے بس ،حکام نوٹس لیں :شہری

31 جنوری 2018

شاہ جمال (نامہ نگار)اہل علاقہ محمد سہیل،زین خان،سجاد احمد،خلیل خان،صابر حسین و دیگر کے مطابق جب بھی تھانہ شاہ جمال میں ڈیرہ غازیخان کا ایس ایچ او تعینات ہو تا ہے تو چوری،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہو شربا اضافہ ہو جاتا ہے ایک ہفتہ کے دوران شاہ جمال میں نا معلوم چو روں نے غفور مارکیٹ کی نو می کلاتھ ہائوس کا شٹر گیٹ توڑ کر لاکھوں کی رقم چرا لی اسی طرح لیاقت علی درزی کے گھر مکینوں کی عدم مو جودگی میں نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے گھس کر لاکھوں کے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چرا لیں اسی طرح متعدد ڈکیتی کی واداتوں میں موٹر سائیکل چھین لیئے گئے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران تھانہ شاہ جمال میں فرض شناس پولیس آ فیسر تعینات کر کے بڑھتی جرائم کی شرح پر کنٹرول پائیں۔