گونگے بیٹے کا باپ پر بیوی سے زیادتی کا الزام

31 جنوری 2018

قطب پور (خبر نگار)نواحی بستی چاہ مانو والا اڈہ قطب پور کے گونگے شخص محمد قاسم نے اشاروں سے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا حقیقی باپ محمد سعیدنے میری بیوی مسماۃ (ث)سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں گذشتہ شب مجھے خواب آور گولیاں کھلا کر سلا دیا گیا رات کو میری طبیعت بگڑی جب میں بیدار ہوا تو میری بیوی بستر پر موجود نہ تھی جس کا تعاقب کرتے میں باہر نکلا تو میرے والد کا کمرہ کھلا پایا ۔تاہم میں نے دونوں کو نازیبا حالت میں پا کر میں نے قریب پڑی زہریلی سپرے پینے کی کوشش کی جو اہل خانہ نے چھین لی ۔میری مزاحمت پر باپ نے گھر سے نکلنے کو کہا اب میری بیوی کو کسی نامعلوم جگہ پر چھوڑ آیا ہے اور میری جان کا دشمن بنا ہوا ہے ۔متاثرہ نے ڈی پی او لودہراں سے کا کاروئی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر قاسم کے والد سعید ارائیں نے رابطے پر اپنے بیٹے کو گونگا اور فاترالعقل قرار دیا ہے ۔