بچے سے زیادتی کا الزام، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (خبر نگار خصوصی) شاہ شمس پولیس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق فلک شیر نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ٹمبر مارکیٹ سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں شہزاد کی ویلڈنگ کی دکان ہے اس نے دھوکے سے اسے دکان کے اندر بلایا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔