دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے: امریکی وزیر دفاع

31 جنوری 2018

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سیکرٹری دفاع ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ جو دہشت گردوں کی حمایت یا انہیں پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں انہیں اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی سیکرٹری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ جو دہشت گردوں کی حمایت یا انہیں پناہ گاہیں فراہم کرتیں ہیں انہیں اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔دوسری جانب امریکہ کو یقین ہے کہ کابل میں ہفتے کے روز ہونے والے ایمبولینس بم دھماکے کے پیچھے افغان طالبان کے حامی حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ تھا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے بتائی گئی۔ اس بم دھماکے کے سبب سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں سرگرم نیٹو مشن کے امریکی ترجمان کیپٹن ٹام گریس بیک کے مطابق امریکہ کو پورا یقین ہے کہ ہفتے کے روز 103 افراد کی ہلاکت کے پیچھے طالبان کے حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔