کھانا دوبارہ کیوں مانگا‘ بھارتی سکول کی سفاک باورچن نے ایک سالہ طالب علم پر کھولتی دال کا برتن انڈیل دیا

31 جنوری 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ڈنڈوری میں سکول کی سفاک باورچن نے دوپہر کے کھانے میں دال دوبارہ مانگنے پر پہلی جماعت کے معصوم طالب علم پر گرم دال کا برتن انڈیل دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا دیگر بچوں نے اساتذہ کو بتایا کہ باورچن ناموتی بائی اکثر سالن دوبارہ مانگنے پر بچوں کو غصے سے جھڑکتی رہتی ہے اس نے معصوم بچے پرنس پر ظلم کی انتہا کر دی پولیس نے ناموتی بائی کو حراست میں لے لیا جبکہ معصوم پرنس کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بچوں کو سرکاری سکولوں میں مفت دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے اس کھانے کے ناقص ہونے اور بچوں سے ناروا سلوک کی کئی شکایات اور واقعات منظرعام پر آچکے۔